ا مریکا کا روس پر شام میں فوجی دستہ بھیجنے کا الزام

white house

white house

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکا نے روس پر شام میں اپنے ٹھکانوں کے تحفظ کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ روس نے ایک جہاز کو چھوٹے فوجی دستے کے ساتھ شام میں روسی بندرگاہ اور فوجی اڈے کی حفاظت کے لیے طرطوس شہر روانہ کیا ہے ۔ امریکا کو خدشہ ہے کہ یہ کارروائی صدر بشار الاسد کی حکومت پر دباو ڈالنے کی مغرب کی کوشش کو ناکام بنائیگی ۔ پنٹاگون کے ترجمان نے اس حوالے سے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ان الزامات کی بھی حمایت کی۔ معلوم رہے کہ ہلیری کلنٹن نے کہا تھا کہ روس نے چند جنگی ہیلی کاپٹرز کو شام بھیجے ہیں ۔شام میں روس کا یہ فوجی اڈہ 1971 میں بنایا گیا۔