بالی بم دھماکوں کے مرکزی کردار عمر پاتک کو بیس سال قید

umar patik

umar patik

انڈونیشیا : (جیو ڈیسک) انڈونیشیا کی ایک عدالت نے بالی بم دھماکوں کے مرکزی کردار عمر پاتک کو بیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جکارتہ میں عدالت کے چیف جج نے جمعرات کو عمر پاتک کو قتل عمد اور بالی میں ہونے والے خود کش حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی۔ عمر پاتک کیخلاف دس سال سے مقدمہ کی سماعت جاری تھی۔ انڈونیشین جزیرے بالی کے ایک سیاحتی مقام سے نائٹ کلب اور بار میں ہونے والے خود کش حملے میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے۔ یہ انڈونیشیا میں دہشتگردی کی سب سے ہلاکت خیز کارروائی تھی۔