بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان ان دنوں ہیں بے حد پریشان

ra one

ra one

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلم را ون کو درپیش مسائل کے باعث آج کل پریشانی کا شکار ہیں ۔ایک طرف دیوالی کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر ریلیز ہونے والی راون ابھی تک نامکمل ہے۔
شاہ رخ اس پریشانی کے مارے پروڈکشن اسٹاف پر برس پڑے کہ ان کی فلم ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوپائی۔ابھی اس پریشانی سے نکلے نہیں کہ خبر ملی کہ فلم کوسنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی۔یہ بات شاہ رخ پر بجلی بن کر گری اور وہ پریشان حال گھومتے رہے جب تک سنسر بورڈ نے انہیں گرین سگنل نہ دیا۔