جرمنی، بالی وڈ فلم اسٹینلے کا ڈبہ کا ننھا اداکار بیسٹ چائلڈ

stanley kadabba

stanley kadabba

بالی ووڈفلم اسٹینلی کا ڈبہ کے ننھے اداکار نے جرمنی میں بیسٹ چائلڈاسٹار کا ایوارڈحاصل کرلیا۔ جرمنی میں ہونے والے فیسٹیول میں اس ایوارڈکے لئے دنیا بھر سیایک سو تیس چائلڈ ایکٹر نامزدکئے گئے تھے۔ اس فلم کی کہانی فورتھ کلاس کے بچے کے گرد گھومتی ہے جوغریب ہونے کی وجہ سے کبھی بھی اپنا لنچ باکس نہیں لاتا تھا لیکن اپنے دوستوں میں مقبول ہونے کی وجہ سے اسے انکا لنچ شیئر کرنا اس کے لئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن اسکول کا ایک ٹیچر اسٹینلے سے بلاوجہ ناراض رہتا تھا۔
کھڑوس ٹیچر، اسٹینلے کوبریک ٹائم میں ڈھونڈ لنچ باکس نہ لانے پر اسے بے عزت کرتا،اور خود بچوں کا لنچ کھا جاتا ہے۔ کہانی آگے بڑھتی ہے اور اسکا اختتام ٹیچر کی شرمندگی پر ہوتا ہے ،اوراسے اسکول چھوڑ نا پڑتا ہے۔اسٹینلی کا کردار ادا کرنے والے بچے پرتھو گپتا کو جرمنی میں بیسٹ چائلڈ ایکٹر کا خطاب ملنے کے ساتھ مستقبل کا ہیرو بھی مانا جارہا ہے۔