بالی ووڈ اولالاگرل ودیابالن کو ہے ڈبل رول کی تلاش

vidya balan

vidya balan

بالی ووڈ : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اولالا گرل ودیا بالن کا ایک روپ ہی شائقین فلم کو ہلا کے رکھ دیتاہے کہ ودیابالن کوہوئی خواہش ڈبل رول میں آنے کی۔ ہاٹ گرل ودیابالن کے چرچے ہیں ہر طرف عام۔ کوئی ان کو آئٹم سونگ میں لینا چاہتا ہے تو کوئی اپنی فلم میں اداکاری کرانے کے لئے بیچین ہے۔

ودیا نے اپنی اتنی ڈیمانڈ دیکھ کر خواہش کا اظہار کردیا کہ ہے کوئی جو انہیں ڈبل رول میں دھمال کروادے۔ یعنی ایک تیر سے دوشکار۔ ودیا کی یہ بھی ہے خواہش کہ ایسی فلم ملے جس میں وہ معصوم اور دوسری تیز طرار لڑکی بنیں۔ ودیا کی یہ خواہش پوری تو ہوجائے گی۔ مگر اس کے بعد مداحوں پر کیا بیتے گی ، یہ تووہ بھی خوب جانتی ہیں۔