بالی ووڈ ایکٹرس جینیلا ڈی سوزا نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

genelia

genelia

ممبئی:( جیو ڈیسک) بالی ووڈ ایکٹرس جینیلا ڈی سوزا نے چار زبانوں میں فلمیں بناکر لمکا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔ شرارتی اداکارہ جینیلاڈی سوزا کے لئے رتیش سے شادی کرنا کافی اچھا ثابت ہوا۔ جینیلا نے ہندی ، تامل، تیلگو اور کناڈا زبانوں میں یکے بعد دیگرے فلمیں بنائیں۔ جس کے بعد انہیں لمکا ورلڈ ریکارڈ میں جگہ مل گئی۔

فلم تیرے نال لوو ہوگیا کے بعد رتیش سے شادی کرنے والی جینیلا ڈی سوزا نے گزشتہ سال عوامی رائے کے سروے میں کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔