بالی ووڈ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار چوالیس سال کے ہو گئے

akshay

akshay

بالی ووڈ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار چوالیس سال کے ہو گئے۔ کامیڈی ہو یا ایکشن ، ہر قسم کے بہروپ میں بالی ووڈ خطروں کے کھلاڑی ایسے ڈھل جاتے ہیں جیسے یہ کردارانہی کے لئے بنے ہوں۔پچیس سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اکشے کی قمست چمک اٹھی۔
ایکشن فلمز کی چھاپ لگنے کے بعد اکشے نے رومینٹک فلموں کا ہیروبننے کی ٹھانی۔ جس میں وہ اس حد تک کامیاب ہوئے کہ کترینہ کیف کے ساتھ سپر ہٹ جوڑی کہلائی۔اکشے کے سکھ روپ کو بھی بے حد پسند کیا گیا جبکہ خود بھی پنجابی کہلانے میں فخر محسوس کیا۔ فلمی دنیا میں افیئرز کے بعد اکشے نے ٹوئینکل کھنہ سے لو میرج کی۔ جس کے بعدکامیڈی فلمز میں شاندار اداکاری کی۔