بالی ووڈ فلم موسم کی میوزک پروموشن کی تقریب

Mausam

Mausam

بالی ووڈ کی نئی فلم موسم کی میوزک پروموشن کے لئے منعقدہ تقریب میں شاہد کپور اور سونم کپور کی شرکت نے ایونٹ میں جان ڈال دی۔ ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں کے علاقہ ڈائریکٹر پنکج کپور اور میوزک ڈائریکٹرپریتم بھی شریک ہوئے۔اداکار شاہد کپور کا کہناتھا کہ موسم کی کہانی عام رومانوی فلموں سے مختلف ہے جس کے لئے مختلف موسیقی کی ضرورت تھی۔ جسے میوزک ڈائریکٹر پریتم نے ممکن بنایا۔
فلم موسم کی کہانی ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی کے درمیان محبت اور اس سے پیدا ہونے والے تناعات کی کہانی ہے۔ موسم سولہ ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گئی۔