بالی ووڈ فلم صاحب ، بیوی اور گینگسٹر ریٹرن کا ٹریلر سامنے آگیا

Bollywood Film

Bollywood Film

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم کی ایکشن تھرل فلم صاحب ، بیوی اور گینگسٹر ریٹرن کا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔

صاحب بیوی اور غلام کا دور ہوا پرانا۔نئے دور میں صاحب بیوی اور گینگسٹر کا نیا انداز سامنے آیا ہے ، بالی ووڈ کے صاحب اور بیوی کے ساتھ گیگنسٹر نے فلمی دنیا میں دوہزار گیارہ میں اینٹری دی تھی جس کے بعد اب اسی فلم کا سیکوئل صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرن کے نام سے واپس آرہے ہیں ، صاحب جمی شیرگل کا اپنی بندوقوں کے ساتھ غصہ ہے برقرار جبکہ بیوی ماہی گل اپنی اداں پر ہیں نہال۔

لیکن اب کی بار گینگسٹر کا کردار کیا ہے عرفان خان نے۔جن کے ساتھ فلم میں انٹری ماری ہے سوہا علی خان نے جو صاحب کی دوسری بیوی بنی ہیں۔ لیکن دوسری بیگم نکلیں دغاباز اور گینگسٹر پر ہیں چپکے چپکے فدا ، بالی ووڈ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرن آٹھ مارچ کو کیا رنگ دکھاتی ہے یہ تو ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔۔