بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی 50 کروڑ میں انشورنس

Rowdy Rathore

Rowdy Rathore

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے ایکشن فلم ۔۔راؤڈی راٹھور۔۔میں خطرناک اسٹنٹ کرنے سے پہلے پچاس کروڑ میں انشورنس کروالی۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار معاوضے میں تو بھاری تھے ہی اب انشورنس بھی سب سے زیادہ ان ہی کی گئی ہے۔

فلم راؤڈی راٹھور میں جب اکشے کمار سے خطرناک ترین اسٹنٹس کرنے کو کہا گیا تو انھوں نے فوراً حامی بھرلی ، مگر یہ سب کرنے سے پہلے فلم ڈائریکٹر نے اکشے کی انشورنس کروالی۔ وہ بھی پچاس کروڑ میں۔ یہ انشورنس اب تک بھارت میں سب سے زیادہ شمار کی جارہی ہے۔ جبکہ کرکٹر دھونی بھی ان سے کم یعنی پینتیس کروڑ روپے میں انشیورہوئے ہیں۔