کترینہ فلم شیلا کی جوانی میں کاسٹ کرلی گئیں

Katrina

Katrina

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف فلم انڈسٹری پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم شیلا کی جوانی میں کاسٹ ہوگئیں ۔ بالی ووڈ کو دوہزار تیرہ میں ہوجائیں گے پورے سوسال ۔ایک صدی کے سفر کو جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر نے فلمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ڈاکومینٹری فلم کا نام رکھا ہے شیلا کی جوانی جس میں شیلاکیلیے کترینہ کیف ہی کاسٹ کی گئی ہے۔

بالی ووڈ کے عروج و زوال پر بنائی گئی اس دستاویزی فلم میں شوبز کی گلیمر سے بھرپور زندگی کو دکھایا جائے گا۔ کترینہ کیف کا آئٹم سونگ زویا اختر کو ایسا بھایا کہ فلم کا نام ہی یہی رکھ دیا۔