گلوکار و اداکار علی ظفر اب کھیلیں گے چو ر پولیس کا کھیل

Ali zafar

Ali zafar

ممبئی : (جیو ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر اب کھیلیں گے چو ر پولیس کاکھیل۔۔پاکستانی اداکارعلی ظفرپولیس آفیسر بن کر بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور کے پیچھا کرتے نظرآئیں گے۔ گلوکار واداکار علی ظفر نے بالی ووڈ میں جاتے ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے۔پہلے کامیڈی ، پھر رومینس اور اب آرہے ہیں نئے روپ میں ایکشن ہیرو بن کر ۔

علی ظفر کو بالی ووڈ فلم وٹائی کے ری میک میں ملا ہے پولیس مین کا کیریکٹر فلم وٹائی میں شاہد کپور اور علی ظفر بنیں گے بھائی بھائی ۔ فلم کی کہانی پولیس انسپیکٹر کے دوبیٹوں کے گرد گھومتی ہے جس میں چھوٹا بھائی کرتا ہے روز مارکٹائی۔ مگر بڑے بھائی نے ہمیشہ ہی آزادی دلائی۔ پھر ہوئی باپ کی موت تو بڑا بھائی بنا پولیس آفیسر اور چھوٹا بنا چور۔

علی ظفر کھیلیں گے چور پولیس کی لڑائی اور بھاگیں گے شاہد کپور کے پیچھے پیچھے۔ دیکھتے ہیں کامیڈی اور رومینس کے بعد چاکلیٹی ہیرو علی ظفرکا ایکشن اسٹائل فلمی شائقین کو ہٹ کرتا ہے یا نہیں۔