بالی ووڈ کی فلم تیز بری طرح فلاپ ہوگئی

tezz

tezz

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی فلم تیز پر لگائے گئے کروڑوں روپے ڈوب گئے، فلم فلاپ ہوگئی ہے۔ فلم تیز نے باکس آفس پر بالکل بھی تیزی نہیں دکھائی اور فلاپ ہوگئی ۔ فلم پر کروڑوں روپے لگائے گئے لیکن ریلیز کے شروع میں ہی فلم نے اب تک صرف پچیس سے تیس فیصد ہی کما ئی کی ہے۔ اجے دیوگن اور انیل کپور جیسے بڑے اداکار اور زبردست ایکشن سیکوینس بھی فلم کی کامیابی میں کوئی کردار ادا نہ کرسکے۔