بال ٹھاکرے کی موت پر تنازع، دونوں لڑکیوں کی سنی گئی

Shaheen Dhada Rini Srin

Shaheen Dhada Rini Srin

ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی میں بال ٹھاکرے کی موت پر تبصرہ کرنے والی لڑکیوں کو جیل بھیجنے والے حکام کے خلاف قانون حرکت میں آ گیا۔ شیوسینا کے کارکنوں نے فیصلے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بال ٹھاکرے کی موت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے والی دو لڑکیوں کو گرفتار کرنا نہ صرف بھارتی پولیس کو مہنگا پڑا ہے بلکہ لڑکیوں کو جیل بھجوانے کے احکامات دینے والے جج کو بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق دو پولیس افسروں کو معطل جبکہ فیصلہ کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اہلکاروں کے خلاف کارروائی پر انتہا پسند ہندوتنظیم شیوسینا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔