بحرین : انسانی حقوق کے رہنما کی رہائی کیلئے احتجاج

Protest

Protest

مناما : (جیو ڈیسک) بحرین میں قید انسانی حقوق کے رہنما کی رہائی کیلئے مناما میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں جو عبدالہادی خواجہ کی رہائی کیلئے نعرے لگا رہی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو دو مرتبہ منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ہرمرتبہ مظاہرین دوبارہ جمع ہو کر احتجاج شروع کردیتے۔ آخر میں میں مظاہرین نے پولیس پر خالی بوتلیں اور شربت کے گلاس دے مارے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آواز پیدا کرنے والے کریکرز چھوڑے۔ بحرین کی عدالت نے عبدالہادی خواجہ کو سزائے موت سنائی ہے۔ جیل میں عبدالہادی نے دو ماہ سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔