برازیل کی عدالت کا یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم ہٹانے کا حکم

Brazil court

Brazil court

برازیل (جیوڈیسک)برازیل کی عدالت نے گستاخانہ فلم یو ٹیوب سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کا مطلب مذہبی منافرت نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سا پالو کی عدالت نے یوٹیوب کی مالک کمپنی کو گستاخانہ فلم ہٹانے کے لئے دس دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد یا گروپ کو آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی تفریق پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدالت کا کہنا تھا کہ متنازعہ مواد پر پابندی لگانے کا مقصد کسی کے خیالات اور آزادی اظہار کو روکنا نہیں۔