سادگی کیخلاف اسپین میں مظاہرہ ، پارلیمنٹ کی جانب مارچ

Spain demonstration

Spain demonstration

اسپین (جیوڈیسک) اسپین میں سادگی کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی کو حراست میں لے لیاگیا۔مظاہرین نے اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا، مظاہرین پارلیمنٹ کی چاروں طرف کا نعرہ لگا رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے چاروں طرف کا مطلب پارلیمنٹ پر قبضہ کرنا نہیں ہے، اس موقع پر تقریبا چودہ سو سے زائد پولیس اہلکار پارلیمنٹ کی عمارت کے قریبی علاقوں پر تعینات کیے گئے تھے ۔

جبکہ مختلف مقامات پر مظاہرین کے پارلیمنٹ کی عمارت سے دور رکھنے کے لیے راتوں رات بیئریرز لگا دیئے تھے۔ مظاہرہ شہریوں کے ایک بڑے گروپ ٹوئنٹی فائیو ایس کی جانب سے منظم کیا گیا تھا، جنہوں نے ففٹین ایم کے نام سے پندرہ مئی کو حکومتی اصلاحات کیخلاف تحریک شروع کی تھی۔