نائجیریا میں سیلاب ، ہزاروں افراد متاثر

Nigeria flood

Nigeria flood

نائجیریا (جیوڈیسک) اب بات کرتے ہیں افریقا کے ملک نائیجیریا کی جہاں کے شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کیے جانے کے بعد مرکزی علاقے میں شدید سیلاب کے باعث ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے۔روڈ سیفٹی کے عملے کے مطابق مرکزی شاہراہ کو بند کرنے کا مقصد شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا تھا۔

روڈ سیفٹی کے عملے کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر جمع پانی کی وجہ سے آمد و رفت ناممکن ہو گئی ہے لہذا مرکزی علاقے کو سیلاب کے نقصانات سے بچانے کے لیے سڑک بند کر دی گئی ہے۔ کئی دہائیوں کے بعد نائیجیریا میں آنے والا یہ سب سے بڑا سیلاب ہے، جس کے باعث مرکزی نائیجریا کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں، جبکہ گھر اور کاروبار سب زیر آب آگئے۔