برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کا فوری خاتمہ یقینی بنا کر نکاسی آب کی روانی کو یقینی بنا کر دوران برسات علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور عوامی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے ،دوران برسات صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ صفائی وستھرائی کے نظام کو بھی بہتر بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر انہوں نے صفائی وستھرائی اور شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں ریلوے لائن کے نیچے آمدو رفت کے لئے قائم کازوے کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر کاوزے سے برساتی پانی کے اخراج کو یقینی بنا ئیں انہوں نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران پر زور دیا کہ دوران برسات کازوے کو مکمل فعال بنا نے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کاوزے میں نکاسی آب کا سسٹم قائم کیا جائے تاکہ دوران برسات کازوے کو آمد ورفت کے لئے مکمل طور پر فعال رکھا جاسکے نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے مکمل الرٹ رہیں سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔