برطانوی وفد نے صنعت زار کا دورہ کیا

گجرات: برطانوی وفد نے دورہ گجرات کے موقعہ پر صنعت زار گجرات کا دورہ کیا ، وفد میں میڈم کیرین لائن، مسٹر کرین اور مس ایملی شامل تھیں ، صنعت زار آنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ، استقبال کرنے والوں میں مسز شیرازہ نعیم ، مس مبینہ انور ، مس عاصمہ ، مس صفیہ ناہید ، مس روبینہ ، نثار احمد ، زبیر انور ، یاسر احمد ، علی عابد ، محمد اقبال اور محمد حسنین شامل تھے ، اس موقع پر مس کیرین لائن نے کہا کہ مجھے صنعت زار آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ، اور یہاں پر بچیوں کو ہنر سکھایا جاتا ہے ، تا کہ وہ ہنر حاصل کر کے اپنا کام خود کر سکیں اور اپنے گھر کا چولہا چلا سکیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے لوگ بہت اچھے لگے ہیں اور عزت کرتے ہیں ، بہت مہمان نواز ہیں ، بعد ازاں انہوں نے کلاسز کا وزٹ بھی کیا اور بچیوں سے مختلف سوالات بھی کیے ، ان کے ہمراہ ضیاء سید ، ذوالفقار علی و دیگر بھی موجود تھے ۔