حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے :راجہ محمد نعیم

گجرات: حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما راجہ محمد نعیم نے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں20گھنٹے بجلی بند رہے ، گیس بند اور پٹرول بم آئے روز گرائے جا رہے ہوں وہ ملک خاک ترقی کرے گا ، حکمران کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ کروڑ عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے عوام کو مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے ، حکمران صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں ، اب عوام کو بلاتاخیر قائد پاکستان میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا ، نواز شریف ہی وہ لیڈر ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی قائد اور صلاحیتوں سے نوازا ہے ، کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قوم کو تمام دھڑے بندیوں سے نکل کر پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لانا ہو گا ، تا کہ ملک سے غربت ، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے نجات ہو سکے ۔