برطانیہ : مسلمانوں کا گوگل ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرہ

Britain

Britain

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں سیکڑوں مسلمانوں نے گوگل ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا اور گستاخانہ فلم کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔لندن میں سیکڑوں مسلمان پلے کارڈ اٹھائے گوگل ہیڈ کوارٹرز کے سامنے اکٹھے ہوئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے اس کو انٹرنیٹ سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ مظاہرہ مکمل طور پر پرامن رہا۔ مقررین نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک باہمی احترام کو بھولتے جا رہے ہیں اور تضحیک کا مرکز بن رہے ہیں۔