بھارت کے دشمنوں کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے : روس

Rogozin

Rogozin

روس (جیوڈیسک) روس نے بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ کا عزم کرتے ہوئے نئی دہلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماسکو اس کے دشمنوں کو کبھی بھی مسلح نہیں کریگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دورے پر آئے ہوئے روس کے نائب وزیراعظم دمتری روگوزین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس بارے میں بھرپور اعتماد ہونا چاہیے کہ ہم اس کے دشمنوں کے ساتھ کبھی بھی کوئی معاہدہ نہیں کریں گے اور انہیں کبھی بھی ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ روس بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات کے ذریعے بھارت کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹرانسپورٹ طیاروں کی تیاری جنگی ٹینکوں کی تیاری کے حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہے۔