لخدر براہیمی تہران پہنچ گئے، شام کے بحران پر بات چیت کریں گے

Lakhdar Brahimi

Lakhdar Brahimi

شام (جیوڈیسک) شام کیلیے اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن لخدر براہیمی ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے شام کے بحران پر بات چیت کیلیے تہران پہنچ گئے۔تہران میں لخدر براہیمی نے کہا شام میں جاری بحران کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے،اقوام متحدہ اور عرب لیگ شام کے مسئلے کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، لخدر براہیمی نے شام میں تمام گروپوں کو ہتھیاروں کے نقل و حمل روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایران ان کے ساتھ امن کے قیام کی کوششوں میں ان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار تھا اور دوبارہ اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات یا اصلاحات سے قبل پرتشدد کاروائیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے، شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن لخدر براہیمی نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں صدر عبداللہ گل، وزیر خارجہ احمد داد گل اور شامی اپوزیشن کے راہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔