بغداد میں پانچ بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی

iraq attacks

iraq attacks

عراق : (جیو دیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کو یکے بعد دیگرے پانچ بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دھماکے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ہوئے۔ سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کا نشانہ بننے والوں میں عام مزدور اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔اطلاعات کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک میں بھی کار بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔