سی آئی اے یمن میں ڈرون حملوں کی نئی ترکیب آزمائے گی

cia

cia

یمن  : (جیو ڈیسک)سی آئی اے نے یمن میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنانے اور ڈرون حملوں کے دائرہ کار میں توسیع کی اجازت مانگ لی۔سی آئی اے کاکہناہے کہ اسے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پرڈرون حملے کی اجازت دی جائے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان مقامات پربھی ڈرون حملوں کی اجازت مانگی گئی ہے جہاں یہ شبہ ہو کہ وہاں القاعدہ کے دہشت گرد جمع ہورہے ہیں یا دھماکاخیزمواد کی نقل وحمل ہورہی ہے۔

امریکی ڈرون حملوں کے لئے یہ طریقہ کار پاکستان میں بھی کئی برسوں سے استعمال ہورہاہے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایچ پیٹریاس کے مطابق انہوں نے یمن ڈرون حملوں کے لیے نئی حکمت عملی کی اجازت القاعدہ کے لیے طلب کی ہے جو امریکا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اجازت مل جاتی ہے تو یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں تیزی آئے گی۔