بلوچستان میں لشکری جھنگوی حالات خراب کر رہی ہے۔ رحمان

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی ملوث ہے، دہشتگردوں کیخلاف ایف سی اور پولیس کے ذریعے کارروائی جاری ہے۔  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری ادارے کام کررہے ہیں، ناصر شاہ جن لوگوں کی کی نشاندہی کریں گے ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔