بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان

Balochistan Strike

Balochistan Strike

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف جمعیت علما اسلام اور بی این پی (عوامی) سمیت سابقہ حکومت میں شامل بعض جماعتوں کی کال پر آج پہیہ جام ہڑتال ہے۔

بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف آج صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے اور عام ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کا بھی پہیہ جام ہے۔ سابقہ حکومتی جماعتوں کے رہنماوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ یکم فروری کو شاہراہوں کے علاوہ ریل گاڑیوں پر بھی سفر سے گریز کریں اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں وفاقی صوبے سے گورنر راج کے خاتمے اور ان ہاوس تبدیلی کی خواہاں ہیں۔