بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

quetta weather

quetta weather

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھ جبکہ زیارت،قلات اور کان مہترزئی میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔
پہاڑوں پر گزشتہ دنوں ہونے والی برفباری کے باعث سرد ہوائیں چلنے سے صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، سردی میں گیس پریشر کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔