سوئس کیس ہو یا کوئی بھی عدلیہ کا فیصلہ قابل احترام ہے۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

لاہور : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سوئس کیس ہو یا کوئی بھی عدلیہ کا فیصلہ قابل احترام ہے، ہر ادارے کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق چل رہی ہے، ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہا ہوں۔ میرا سپریم کورٹ میں جانا نشاندہی کرتا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اپنا کردار ہے اور حکومت کا اپنا۔ کوئی بھی الیکشن ہو گا اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ سوئس کیس ہو یا کوئی بھی عدلیہ کا فیصلہ قابل احترام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پرویز مشرف نے صرف ایک فون کال پر امریکا کے تمام مطالبات مان لئے۔ ہم نے نہ صرف نیٹو سپلائی روکی بلکہ بون کانفرنس میں بھی شرکت نہیں کی۔