بولان : دو بسوں پر فائرنگ ، 8 مسافرجاں بحق ، 8 زخمی

bolan Bus firing

bolan Bus firing

بولان (جیوڈیسک) بولان میں دو مختلف واقعات میں بسوں پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ مسافر جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کیا ہے۔پولیس کے مطابق بولان میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے پہلا واقعہ گوکرٹ اور دوسرا لمجی کے قریب پیش آیا پر ۔

نامعلوم افراد کی دو مسافر بسوں پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہیں۔فائرنگ کا نشانہ بننے والی ایک بس کوئٹہ سے صادق آبا داور دوسری نوابشاہ جارہی تھی۔ لمجی میں ملزمان نے فائرنگ کے بعد بس کو بھی آگ لگا دی ۔لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔