بولیویا : بس حادثہ میں 17 افراد ہلاک

bolivia

bolivia

بولیویا: (جیو ڈیسک) بولیویا کے شہر ینگاس میں بس کے حادثے میں سترہ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت لاپزکے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب طالب علموں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری۔

حادثے میں سولہ طالب علم اور ایک ٹیچر ہلاک ہو گئے۔مرنے والے طلبا کی عمریں چودہ سے سترہ سال کے درمیان تھیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔