بگ باس سیزن 6 کی میزبانی بھی سلمان خان ہی کریں گے

sulman khan

sulman khan

ممبئی: (جیو ڈیسک) این جی ٹیاپنے تیز مزاج اور تنگ نظری کے باعث بالی ووڈ میں مشہور اداکار سلمان خان مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 کی بھی میزبانی کریں گے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کے تحت آن ائیر ہونے والے اس مشہور ٹی وی رئیلٹی شو کے سیزن فور اور فائیو کے بعد چھٹے سیزن کے لیے بھی سلو میاں ہی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ بگ باس نامی اس مشہور رئیلٹی شو میں شوبز شخصیات کو کئی دنوں تک ایک گھر میں رکھا جاتا ہے جس کانیا سیزن رواں سال کے اواخر میں آن ائیر کیا جائے گا۔