فلم امراؤ جان کا سیکوئیل کا اعلان، ریکھا فلم میں کاسٹ

rekha

rekha

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم امراؤ جان کا بن رہا ہے سیکوئیل جس میں اداکارہ ریکھا کاسٹ کرلی گئی ہیں۔ قاتل نگاہوں اور نمکین رنگت والی ساحرہ ریکھا کی آنکھوں کی مستی تو سب ہی کو یاد ہوگی جس نے سنا، اسکے کانوں میں رس گھل گیا۔

فلم امراؤ جان کی اس جان ادا کی ادائوں نے ثابت کردیا کہ دل چیز کیا ہے آپ جان لیجئے۔ ریکھا نے اپنے ان مجروں سے دل کا چین چھین لیا تھا۔ اب یہی دن لوٹ کے آنے والے ہیں جب ریکھا ایک بار بھیجیں گی سلام عشق۔ جی ہاں انیس سو اکاسی کی فلم امرائو جان کا اب بن رہا ہے سیکوئیل اس سے پہلے ایشوریارائے امراؤ جان بن چکی ہیں مگر ریکھا کے مداحوں نے انہیں قبولیت کی سند نہ بخشی ۔

اس لئے اس فلم کی مقبولیت دیکھ کر فلم کے ڈائریکٹر مظفر نے بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ساتھ ساتھ ریکھا کو بھی پرانے روپ میں لانے کا ارادہ کیا۔