راک آف ایجز کا دھماکے دار ٹریلر جاری

rock of ages

rock of ages

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام بن گئے انیس سو اسی کے راک اسٹار ۔ فلم راک آف ایجز ۔ کادھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ٹام کروز کے فینز کے لئے دلچسپ خبر یہ ہے کہ ٹام اب ایکشن ہیرو کے بجائے نظرآئیں گے راک اسٹار کے روپ میں فلم راک آف ایجز انیس سو چھیانوے کی فلم کا ری میک ہے۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہالی ووڈ کے مشھور ستارے کاسٹ کئے گئے ہیں۔ ٹام کروز کے علاوہ رسل برینڈ، کیتھرین زیٹا جونز اور دیگر سپر اسٹار دکھائیں گے اپنے جلوے۔ فلم میں سننے کو ملے گا بون جووی ، گنز اینڈ روزز ،، فارنر، جرنی، پوائزن اور یورپ کا میوزک ، ڈانس ، مستی ۔

فلم میں راک کے ساتھ رومینس اور ایکشن کا تڑکا بھی ہو گا۔ اسی ملین ڈالرز کے بجٹ سے بننے والی میوزیکل فلم راک آف ایجز اسی سال پندرہ جون کو ریلیز ہوگی۔