کرینہ کے سو کروڑ کلب کے ریکارڈ کو خطرہ لاحق، مگر کس سے؟

kareena

kareena

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ میں سو کروڑ کے کلب میں سب سے زیادہ فلمیں ہونے کا اعزاز کرینہ کپور کے پاس تھا۔ لیکن کرینہ کے اس اعزاز کو اب ایک اور حسینہ چیلنج کرنے آرہی ہیں۔ بالی ووڈ میں کمائی کے لحاظ سے کرینہ کا خوب چرچا ہے اور کیوں نہ ہو، ان کی چار فلمیں گول مال تھری، روان، تھری ایڈیٹس اور باڈی گارڈ سو، سو کروڑ روپے کما کر اپنا سکہ جما چکی ہیں۔ لیکن بے بو کا سو کروڑ کا ریکارڈ اب خطرے میں ہے۔

خطرہ ا سے کترینہ سے نہیں بلکہ کسی اور حسینہ سے ہے، وہ حسینہ ہیں گجنی فیم آسن۔آسن کی گجنی ، ریڈی اور ہاؤس فل ٹو اب تک سو سو کروڑ روپے کما چکی ہیں۔اور کہا جا رہا ہے کہ بول بچن کی کامیابی سے آسن کرینہ کا حساب برابر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔دوسری طرف کرینہ بھی اس خطرے سے بے خبر نہیں۔ ان کی فلم ہیروئن اور تلاش آسن کی بول بچن کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔اب سو کروڑ کی اس دوڑ میں کون بازی مارے گا اورکون منہ کی کھائے گا۔اس کافیصلہ کرینہ اور آسن کی نئی فلمیں ہی کریں گی۔