بھمبر میں جاری سیوریج سکیم کو جون تک مکمل کر لیا جائیگا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں جاری سیوریج سکیم کو جون تک مکمل کر لیا جائیگا بھمبر شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے باولی کی صفائی جلد شروع کر دینگے برنالہ میں واٹر سپلائی سکیم پر جلد کام شروع ہو گا ان خیالات کااظہار ایس ای واٹر سپلائی راجہ محمد شریف نے دورہ بھمبر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایکسین واٹر سپلائی راجہ انعام اللہ ایس ڈی او ذوالفقار خلجی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ بھمبرمیںکروڑوں روپے لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچنے والے سیوریج سسٹم کو جون سے پہلے مکمل کرکے بلدیہ بھمبر کے حوالے کر دینگے انہوں نے کہاکہ برنالہ میں واٹر سپلائی سکیم منظور ہو چکی ہے اور اس پر بھی جلد کام شروع ہو جائیگا انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بقایا جات جلد جمع کروائیں تاکہ شہر میں پانی کی ترسیل کو بہتر کیا جا سکے ۔