ضلع کچہری میں انتظامیہ نے ہولناک درندگی کا مظاہرہ کیا ، چوہدری محمد اسحاق

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کچہری میں انتظامیہ نے ہولناک درندگی کا مظاہرہ کیا ایم ایل اے چوہدری طارق فاروق کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی حالات و واقعات DC،SPاور SHOکو ملزم گردانتے ہیں اسلئے ان افسران کی تفتیش کی جائے کہ سول کپڑوں میں پولیس کیساتھ ملکر فائر کرنے والے کون تھے اور مقامی ایم ایل اے کو نشانہ بنانے کی سازش کہاں تیار ہوئی ان خیالات کااظہار سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بھمبر اور سماجی راہنما چوہدری محمد اسحاق نے ایک تحریری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کسی عذابیت سے کم نہیں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے اگر حکومت کو اس وقت گھر بھیجنے کیلئے تحریک نہ چلی تو سانحہ کچہری سے بڑے سانحات بھی ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عبدالحمید کا قتل رائیگاں نہیں جائیگا حکمرانوں کو قاتل گرفتار کرنا ہونگے وگرنہ چوہدری طارق فاروق کے حکم پر ضلع بھمبر میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی ۔