کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس 30ستمبر بروز اتوار دن 2بجے ہو گا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس 30ستمبر بروز اتوار دن 2بجے ہو گا ضلع بھر سے کارکنا ن کو شرکت کی دعوت کشمیر فریڈم موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات کی پریس ریلیز کیمطابق کشمیرفریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے کارکنا ن و عہدیداران کا ایک اہم اجلاس 30ستمبر بروز اتوار دن 2بجے بھمبر میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں ضلع بھمبر کے تمام عہدیدران اور کارکنان سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے اجلاس میں تنظیم سازی ،24 اکتوبر کے پروگرام اور تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور و خوض کیا جائیگا۔