بھمبر کی خبریں(جی پی آئی) 11-01-2013

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے :چوہدری عبدالمجید
بھمبر (جی پی آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ہماری حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے صحافیوں کیلئے اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ کی نشت مختص کر دی صحافی اسمبلی میں بھی بھرپور کردار ادا کر سکیں گے جدید ترین کمیونیکیشن سے دنیا سمٹ کر گلوبل ویلج بن گئی ہے صحافی مثبت صحافت کو فروغ دیکر انقلابی تبدیلیاں لا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھمبر میں کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی امپورٹڈ شخصیت کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دینگے جمہوریت کی حفاظت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا اکٹھا ہونا نیک شگون ہے بھٹو خاندان نے ملک کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت کو مضبوط و توانا کیا اب صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی فہم و فراست اور بردباری کے ساتھ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود 5سالہ دور حکومت احسن انداز میں پورا کیا اور آئندہ بھی انشا اللہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے اندر اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر دوبارہ حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے ابتدائی مختصر دور کے اندر جو تعمیراتی کام کروائے ہیں انکی مثال گزشتہ50سالوں میں نہیں ملتی پیپلزپارٹی کی حکومت آزاد کشمیر کے اندر صحافیون کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ کی نشست مختص کرکے صحافیوں کیلئے بھی اسمبلی فورم میںآنے کی راہ کھول دی ہے پریس فانڈیشن کی بہتری و مضبوطی پریس کلب کی بلڈنگز سمیت صحافیوں کے دیگر درپیش مسائل کو حل کیا جائیگا اس موقع وفد میں صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،عاطف اکرم،ظہور احمد رضا ،یاسین تبسم ،جہانگیر احمد پاشااور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

بلاول بھٹو ایک نواجوان قیادت جس پر PYOاور سلطان یوتھ فورس کے نوجوانان کو ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو فخر ہے :چوہدری عدیل قربان
بھمبر (جی پی آئی) PYOبھمبر کے صدر اور سلطان یوتھ فورس کے سرگرم راہنما چوہدری عدیل قربان نے کہاکہ بلاول بھٹو ایک نواجوان قیادت جس پر PYOاور سلطان یوتھ فورس کے نوجوانان کو ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو فخر ہے بلاول بھٹو کا میدان سیاست میں آنا ملک پاکستان اور آزادکشمیر کیلئے نیک شگون ہے بلاول بھٹو اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی عظیم ماں بے نظیر بھٹو شہیدکے نقش قدم پر چل کر پاکستانی قوم کو نئی سیاست اور ایک نیا پاکستان دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں سلطان یوتھ فورس کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے عظیم قائد کے نواسے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے کی صورت میں نوجوا ن قیادت میسر آئی ہے اس سے پیپلزپارٹی کے کارکنا ن بالخصوص نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلاول بھٹوبہت جلد سیاست میں اپنا مقام بناکر آئندہ پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

ایک بہترین استاد ہی بہترین معاشرے کی تشکیل میں معاون ہو سکتا ہے :فضل حسین
بھمبر(جی پی آئی) ایک بہترین استاد ہی بہترین معاشرے کی تشکیل میں معاون ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ چوہدری محمد اشرف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغلورہ میں مدرس فضل حسین آف دھندڑ خورد کی سروس مکمل ہونے پر الوداعی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں نوجوان سیاسی و سماجی و مرکزی راہنما انجمن تاجران ضلع بھمبر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے خصوصی شرکت کی جن مہمان خصوصی مغلورہ ہائی سکول پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا تقریب کی صدارت صدر معلم ہائی سکول مغلورہ ڈاکٹر فیض الوحید نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ خادم حسین نے ادا کیے تقریب میں سابق صدر معلم چوہدری نذیر احمد ،سابق کنٹرولر امتحانات راجہ عبدالرحمان ،صدر معلم ہائی سکول جنڈی چونترہ عبدالستار ،سابق صدر معلم چوہدری عبدالمجید قادری ،اللہ دتہ نے خصوصی شرکت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف نے ریٹائرڈ ہونے والے مدرس چوہدری فضل حسین کی سکول کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انکی 28سال مسلسل اس ادارہ ہذا میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا کی تعلیم جیسی نعمت سے آراستہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابائے اساتذہ چوہدری محمد انور موہڑوی نے مدرس فضل حسین کی تعلیمی میدان میں خدمات کو جملہ سٹاف ادارہ ہذا اور عوام علاقہ کیطرف سے بے حد سراہا گیا اور انکی اپنے پیشے سے کمٹمنٹ کا خصوصی ذکر کیا ریٹائرڈ ہونے والے مدرس چوہدری فضل حسین نے تمام اساتذہ اور عوام علاقہ کیطرف سے انکے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرنے اور عرصہ تعیناتی کے دوران تمام سٹاف کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا آخر میں صدر معلم ادارہ ہذا ڈاکٹر فیض الوحید نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد اکیا اس تقریب میں مدرس مختار احمد مرزا، ایس ایس ٹی چوہدری جاوید اختر ،مدرس خالد محمود،مدرس پرویز اختر ،مدرس ارشد محمود ،مدرس عارف حسین ،مدرس چوہدری محمد اعظم ،مرزا نعیم اور مدرس فاروق احمد نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کشمیر پریس کلب کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی) کشمیر پریس کلب کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نعیم گل نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کیطرف سے کشمیر پریس کلب کیلئے 5لاکھ روپے ،پریس کلب کی بلڈنگ اور جرنلسٹس کالونی دینے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر اقدامات اٹھارہی ہے جو قابل تحسین ہیں صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافی پوری ذمہ داری کیساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں جاندار صحافت عوامی خدمت اور اعلی روایا ت کشمیر پریس کلب کا نصب العین ہیں اور اس پر انشا اللہ ہم گامزن رہیں گے اس موقع پر اجلاس سے مرکزی چیف آرگنائزر جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصر شریف بٹ ،سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین نے بھی وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،عزیز الرحمان ناز،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم ،قاضی انصر زمان ،مرزا ندیم اختر ،چوہدری سلیم ساگر ،جہانگیر پاشا،فیصل صغیر ،عابد زبیر ،شیراز پرویز مشتاق ،یاسین تبسم،وسیم نذر ،راجہ حبیب الرحمن ،مرتضی گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

منشیات فروش معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں :مقررین
بھمبر ( جی پی آئی ) منشیات فروش معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں منشیات فروشی کیخلاف عوام میں شعور آگاہی کیلئے پروگرام منعقد ہونے چاہیں بھمبر میں انتظامیہ کیطرف سے منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب اور سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کے اشتراک سے بھمبر میں منشیات کی لعنت کیخلاف منعقدہ واک سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہاکہ منشیات نے ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے نوجوان نسل بڑی تیزی کیساتھ اس موذی وبا کا شکار ہو رہی ہے منشیات فروشوں کے گروہ بالخصوص نوجوانوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں نوجوانوں کو ایسی منفی سرگرمی سے بچانے کیلئے کھیلوں اور مثبت پروگراموں کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ان منشیات فروشوںکو جنہوں نے پورے علاقے کا سکون غارت کررکھا ہے ان کو درست سمت پر لانے کیلئے شعور آگاہی اور قانونی اداروں کیطرف سے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے اور معاشرے کا ہر شخص اپنی اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے اس لعنت کی روک تھا م کیلئے موثر آواز اٹھائے واک سے راجہ نعیم گل،مولانا تنزیل الرحمن،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی ،چوہدری خالد حسین اور ملک شوکت حسین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

طاہر القادری کیطرف سے جمہوری نظام کے خلاف لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی :ملک طفیل اعوان
بھمبر (جی پی آئی) طاہر االقادری کیطرف سے جمہوری نظام کے خلاف لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی انہیں چاہیے کہ وہ الیکشن میں حصہ لیکر بیلٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کا کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے راہنما ملک طفیل اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کسی لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی صرف الیکشن ہی پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سے عوام کو بچا سکتے ہیں مسلم لیگ ن ایک بھرپور عوامی طاقت بن چکی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن کے اندر پاکستان میں کلین سویپ کرکے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھائے گی جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو ورغلا نہیں جا سکتا میاں نواز شریف کی سیاست عوام کیلئے ہے انہوں نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایک باوقار قوم کا درجہ دلوایا اور آج بھی نواز شریف حقیقی پاکستانی لیڈر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کے صحافی مثبت صحافت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں :بلقیس صابر
بھمبر (جی پی آئی) آزادکشمیر کے صحافی مثبت صحافت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے صحافیوں نے صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کروایا ہے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں کی مثبت اور غیر جانبدارانہ صحافت قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن محترمہ بلقیس صابر راجہ نے کشمیر پریس کلب کے نو منتخب صدر راجہ نعیم گل،سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین اور انکی دیگر ٹیم کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا عکاس ہو تی ہے صحافی نہ صرف علاقے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ انکے حل کرانے میں بھی بھرپور کردار ادا کررہے ہیں کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کی بالخصوص تحریک آذای کشمیر پر رپورٹنگ اور غیر جانبدارانہ صحافت قابل تعریف ہے امید ہے کہ نئی منتخب انتظامیہ جاندار اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کا طرہ امتیاز قائم رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

حکومت پاکستان علامہ طاہر القادری کے پر امن لانگ مارچ کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے ::حافظ جمیل
بھمبر(جی پی آئی) ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ جمیل احمد زاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان علامہ طاہر القادری کے پر امن لانگ مارچ کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان حکومتی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری نے واضح ایجنڈہ دیا ہے جسکی تکمیل کیلئے کارکنان منہاج القرآن اور پاکستان کی عوام انکی کال پر لبیک کہتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس سے حواس باختہ ہو کر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن تحریک منہاج القرآن سیاست نہیں ریاست بچا کے فلسفہ پر کار بند رہے گی اور لاکھوں لوگ انشا اللہ 14جنوری کو علامہ طاہر القادری کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر رکاوٹ عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ضلع بھمبر کا دورہ کرکے اہلیان بھمبر کے دل جیت لیے ہیں :چوہدری ولید اشرف
بھمبر (جی پی آئی) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ضلع بھمبر کا دورہ کرکے اہلیان بھمبر کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے حلقہ برنالہ کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر کے بر نالہ کی پسماندگی کے خاتمے کا جو عندیہ دیا ہے اس پر حلقہ برنالہ کی عوام انکے مشکور و ممنون ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورہ بھمبر اور برنالہ کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کے دورہ بھمبر و برنالہ سے عوام کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی دور ہو اہے وزیر ہاسنگ چوہدری پرویز اشرف نے وزیر اعظم کا دورہ کروا کے عوام کے دل جیت لیے ہیں وزیر اعظم نے اپنے دورہ بھمبر بالخصوص برنالہ میں میگا پراجیکٹس کا اعلان کر کے علاقہ کی تعمیر وترقی کے دروازے کھول دیے ہیں وزیر اعظم کے حلقہ برنالہ کیلئے ترقیاتی پیکج خوش آئندہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے ہر دور کے اندر عوام کی خدمت اور کارکنان کی عزت واحترام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں ہم وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی طرف سے حلقہ برنالہ کیلئے ترقیاتی پیکج پر انکے مشکور و ممنون ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

سنی ٹرسٹ بھمبر کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کوئز مقابلہ 13جنوری کو کمیونٹی ہال بھمبر میں منعقد ہوگا
بھمبر (جی پی آئی) سنی ٹرسٹ بھمبر کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کوئز مقابلہ 13جنوری کو کمیونٹی ہال بھمبر میں منعقد ہوگا جس میں 6thجماعت سے لیکر 10thجماعت کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے تفصیلات کیمطابق معلم اعظم شافع محشر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وّلہ وسلم کی سیرت طیبہ کو عام کرنے اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو نے کے حوالہ سے سنی ٹرسٹ بھمبر کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کوئز مقابلہ 13جنوری بروز اتوار صبح 10بجے کمیونٹی ہال بھمبر میں منعقد ہو گا سیرت طیبہ کوئز مقابلہ میں 6thجماعت سے لیکر 10thجماعت کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے جبکہ سیرت طیبہ کوئز مقابلہ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف اور ایڈیشنل ضلع قاضی کوٹلی قاضی محمد اویس ایوبی ہونگے۔