منڈی بہاؤالدین کی خبریں 11-1-2013

ضلع منڈی بہاؤ الدین میں سال2012کے دوران مختلف وجوہات اور تنازعات کی بناء پر 118افراد کو قتل کر دیا گیا
منڈی بہاؤالدین(محمد بلال احمد بٹ) ضلع منڈی بہاؤالدین میں سال2012کے دوران مختلف وجوہات اور تنازعات کی بناء پر118افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ اقدام قتل کے واقعات میں101افراد شدید زخمی ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال2012میں ضلع منڈی بہائوالدین118افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ان میں تحصیل منڈی بہائوالدین میں50،تحصیل ملکوال میں36 اور تحصیل پھالیہ میں32 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اقدام قتل کے واقعات میں101افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا ان میں تحصیل منڈی بہائوالدین میں48،تحصیل ملکوال میں25اور تحصیل پھالیہ میں38 افراد کو شدید زخمی کیا گیا اس بارے میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین امیر تیمور خان نے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر منڈی بہائوالدین جاوید اقبال شیخ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چوہدری علم دین گجر،ڈی ایس پی پھالیہ سید عون محمد،ڈی ایس پی ملکوال چوہدری محمد لال دین کھوکھر راجہ محمد ایوب اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی او امیر تیمور خان نے کہا کہ معاشرے میں تشدد کو فروغ دینے کے بہت سے عوامل موجود ہیں ان میں مہنگائی بیروزگاری عدم برداشت اور تحمل کا فقدان انصاف کی عدم فراہمی امیری اور غریبی کا بڑھتا ہوا فرق غربت جہالت اور ناانصافی کی وجہ سے بھی قتل و غارت گری بڑح رہی ہے انہوں نے بتایا کہ قتل و غارت گری کی روک تھام کے لئے پولیس انسدادی کاروائی کرتی ہے تاکہ فریقین کے درمیان خون خرابہ روکا جا سکے اس ضمن میں دونوں پارٹیوں کا پابند ضمانت کیا جاتا ہے اب مصالحتی کمیٹیوں کو بھی صلح صفائی کے لئے کیس بجھوائے جاتے ہیں خصوصاً جھگڑوں اور چھوٹے موٹے واقعات کے کیس مصالحتی کمیٹیوں کے سپرد کئے جا رہے ہیں مصالحتی کمیٹیوں نے دیرینہ دشمنیوں والے گروپوں میں صلح بھی کروائی ہے امیر تیمور خان نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر امن و عامہ بحال اور جان و مال کے تحفظ کے لئے کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک عوام کا تعاون ساتھ نہ ہو لہذا پولیس کا فرض ہے کہ جرائم کے قلع قمع کے لئے عوام کو ساتھ لیکر چلیں انہوں نے واضع کیا کہ تھانوں میں غیر قانونی حراست اور تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منڈی بہاؤالدین میں کامیاب جلسہ کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مسلم لیگی راہنما محمد اعجاز چوہدری کو مبارک باد
منڈی بہاؤالدین(محمد بلال احمدبٹ)منڈی بہائوالدین میں کامیاب جلسہ کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مسلم لیگی راہنما محمد اعجاز چوہدری کو مبارک باد۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) ضلع منڈی بہائوالدین کے راہنما محمد اعجاز چوہدری کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ٹیلی فون پر منڈی بہائوالدین میں کامیاب جلسہ کروانے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ منڈی بہائوالدین میں مسلم(ن) کا کامیاب جلسہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات پر گہرے اثرات مرتب کرے گا اور مسلم لیگ ضلع بھر میں مکمل کلین سویپ کرے گی انھوں نے کامیاب جلسہ کروانے پر محمد اعجاز چوہدری سابق ایم این اے کی کوششو ں کو سراہا واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے منڈی بہائوالدین میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے محمد اعجاز چوہدری نے ڈیڑھ سو سے زائد ویگنوں کو ضلع بھر میں گائوں گائوں اور دیہات دیہات قصبہ قصبہ اور شہر شہر میں بھیج کر ہزاروں افراد کو جلسہ گاہ میں لانے کے لئے انتظامات کئے اور حاجی سیکریٹریٹ پر50دیگیں پکوا کر مسلم لیگی کارکنوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا اور محمد اعجاز چوہدری نے وزیر اعلیٰ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تمام وسائل بروئے کار لائے اور جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا کہ منڈی بہائوالدین مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بہترین انتظامات پر محمد اعجاز چوہدری کو مبارک باد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی85ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کچہری روڈ منڈی بہائوالدین میں منعقد ہوئی
منڈی بہائوالدین(محمد بلال احمدبٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی85ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کچہری روڈ منڈی بہائوالدین میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع منڈی بہائوالدین کے صدر دیوان شمیم اختر نے کی تقریب میں محمد ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری حسن اسلم ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی ضلع منڈی بہائوالدین کے سیکریٹری اطلاعات محمد حسین شاکر ،چوہدری محمد ارشد للہ ،ضمیر حیدر بھٹی ،محمد نوید شاکر،عظمت اللہ مارتھ،محمد اشرف غوری،ذولفقار غوری،مرزا اکرام بیگ،چوہدری عاشق وڑائچ،راجہ محمد بوٹا،رانا شرافت علی، حمید بلوچ،سید ثقلین جعفر زیدی،ا  امجد اکرم،مرزا لیاس،فتح محمد مہدی،وحید ظفر عباس،یاور عباس،رانا محمد اکرمکے علاوہ  آرگنائزیشن،پیپلز کسان ونگ،پیپلز یوتھ،پی ایس ایف اور سینکڑوں ورکرز اور شعبہ خواتین کی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر دیوان شمیم اختر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو تیسری دنیا کے ایک عظیم لیڈر تھے انہوں نے اقوام متحدہ عالم اسلام اور عالمی دنیا میں پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑی اور پاکستان کے لئے بے شمار قربانیاں دیں ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی عوام کے دلوں اور دماغ میں بسے ہوئے ہیں اور رہتی دنیا تک بھٹو خاندان کا نام زندہ رہے گا ضلعی سیکریٹری اطلاعات محمد حسین شاکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو غربت کی چکی سے نکالنے کے لئے عملی اقدامات کئے ملک سے غربت بھوک افلاس بیماری اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے تقریب سے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری حسن اسلم ،محمد اشرف غوری،فتح محمد مہدی،مرزا لیاس،میاں امجد اکرم،مرزا اکرام بیگ اور سید ثقلین جعفر زیدی نے بھی خطاب کیا بعدازاں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85ویں سالگرہ پر 85پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منڈی بہائوالدین کے سر جن ڈاکٹر اشتیا ق احمد رانجھا کے والد رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے
منڈی بہاؤالدین (محمد بلال احمدبٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منڈی بہائوالدین کے سرجن ڈا کٹر اشتیاق احمد رانجھا کے والد رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ان کی نما ز جنا زہ میں طارق محمود ساہی ایم پی اے، ای ڈی اوہیلتھ ڈا کٹر امجد اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیا اللہ صدیقی ، را جہ محمد ایو ب ، عزت رسول ایڈووکیٹ ، چوہدری تصور عباس گوندل ، چوہدری محمد انور گوندل پنڈی راواں ، مرزا خالد محمود ، ، ڈاکٹر اعجاز وڑائچ ، وسیم ریاض گوندل ایڈووکیٹ ، براک اعجا ز چو ہد ری ، ڈا کٹر طارق سعید ، ڈا کٹر اعجاز مغل، ڈاکٹر اعجاز ملک ، ڈا کٹر خرم مختار شیخ،ڈا کٹر طا رق صدیق علوی، ڈا کٹر ارشد تنویر ، ڈاکٹر ارشد تبسم،ڈاکٹر خالد کھوکھر، ڈا کٹر افتخار ہاشمی، ڈا کٹر محمد مہدی گوندل ، ڈاکٹر محمد شفیق ، کے علاوہ اراکین اسمبلی ، وکلاء ، ڈاکٹر ز سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔