بھکر :5 بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

Bhakkar

Bhakkar

بھکر(جیوڈیسک)بھکر میں لکڑیاں کاٹنے کیلئے جانے والے چار بہن بھائی اور کزن جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

بھکر کے نواحی علا قے نورنگ لک کے رہا ئشی محمد سبطین کی 9سالہ بیٹی نسرین ،10ثمرین ،6سالہ معافیہ اور 4سالہ تحسین بی بی اوراس کا 8سالہ بھتیجا یاسر لکڑیاں کاٹنے قریبی جنگل میں گئے اور وہاں جوہڑ میں کھیلنے لگ گئے جب کہ محمد سبطین لکڑیاں کاٹتا رہا ۔کمسن بچے کھیلتے کھیلتے گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہرآنکھ اشکبار ہو گئی جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین صد مے سے نڈھال ہو گئے۔