بہاولپور جنوبی پنجاب سے متعلق پارلیمانی بل پر دستخط، ن لیگ کا بائیکاٹ

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد: پنجاب میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق پارلیمانی بل کو حتمی شکل دے دی گئی۔صوبے کا نام بہاول پور جنوبی پنجاب رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا اجلاس فرحت اللہ بابر کی صدارت میں ہوا۔کمیشن کا منظورکردہ بل پیر کو قومی اسمبلی کی اسپیکر کے حوالے کیا جائیگا جسے منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس کے اختتام پر فرحت اللہ بابر نے میڈیا کوبتایا کہ صوبے کا نام بہاول پور جنوبی پنجاب رکھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کمیشن کے رکن جمشید دستی کا کہنا تھا۔تمام ارکان نے سفارشات پر مبنی بل پر دستخط کردئیے ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیاگیا ہے۔