بہنوئی کے تشدد کا شکار بچی میاں منشی ہسپتال منتقل

Child Victims

Child Victims

لاہور(جیوڈیسک) پولیس نے بہنوئی کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونیوالی سونیا کا میڈیکل کروانے کیلیے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جائیگا۔

بدھ کے روز لاہور میں شاہدرہ کے رہائشی محمد علی نے سات سالہ سونیا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ابھی تک سونیا کا میڈیکل نہیں ہوا جس کی وجہ سے آج ملزم علی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ملزم کیخلاف مواد اکٹھا کیا جا رہاہے۔ ملزم کو پولیس 5 اکتوبر کو ضلعی کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرے گئی۔