مشہور موسیقار قمر اللہ دتہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کر دیا

Qamar Allah Ditta

Qamar Allah Ditta

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن میں مشہور موسیقار قمر اللہ دتہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گارڈن شو مارکیٹ کے علاقے میں ایک کار سے لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ لاش کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مقتول کی شناخت قمر اللہ دتہ کے نام سے کی گئی۔ مقتول مشہور موسیقار تھے اور سینکڑوں گانوں اور نغموں کر کمپوز کرچکے تھے۔

قمر اللہ دتہ نے سوگواران میں ایک بیٹی اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ قمر اللہ دتہ رضویہ سوسائٹی کے رہائشی تھے اور امام بارگاہ بارہ امام کے ٹرسٹی بھی تھے۔ ان کی نماز جنازہ نماز ظہرین کے بعد رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔