بیلفاسٹ فسادات کی ویڈیو جاری،خواتین نے بھی اہلکاروں کی پٹائی کی

belfast

belfast

بیلفاسٹ : (جیو ڈیسک) بیلفاسٹ میں تین روز قبل ہونے والے فسادات کی ویڈیو پولیس نے جاری کردی۔ شمالی آئیرلینڈ کی پولیس سروس کی جاری کردہ ویڈیو میں بارہ اور تیرہ جولائی کو ہونے والی جھڑپوں کو دکھایا گیا ہے۔

دو مختلف مذہبی تنظیموں کے درمیان ہونے والے فسادات میں شرپسندوں نے ہلڑ بازی کے بعد کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور آگ لگادی۔پولیس کی آمد کے بعد بھی شرپسند وں کی کارروائیوں میں کمی نہیں آئی اور جھڑپوں میں بیس پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔شرپسندوں میں جہاں نوجوان موجود تھے وہیں خواتین کو بھی پولیس پر مکے برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کئی گھنٹے جاری رہنے والی اس ہنگامہ آرائی میں متاثرہ علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا۔ اس مقام پر گذشتہ چار برسوں سے ہر سال مذہبی پریڈ کے موقع پر اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں۔