بے نظیر قتل کیس : صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت ملتوی

sehba musharraf

sehba musharraf

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت کے جج نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط اور انھیں مقدمہ میں اشتہاری ملزم قرار دئیے جانے کے خلاف بیگم صہبا مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چوبیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔
صہبامشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ساتھ انتقامی کارروئی ہوئی ہے۔ اسی عدالت نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل فرار کیس کی سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی کردی اس کیس میں سترہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔