تاجکستان میں دہشت گردی کیخلاف فوجی مشقیں

tajikistan army

tajikistan army

تاجکستان : (جیو ڈیسک) تاجکستان میں امن مشن دوہزار بارہ کے نام سے انسداد دہشتگردی کیلئے پانچ ملکی فوجی مشقیں شروع کردی گئی۔

سرکاری بیان کے مطابق شنگائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والی ان مشقوں میں روس،چین ،قازقستان اور کرغیزستان شریک ہے۔مشقوں میں دوہزار سے زائدفوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

تاجک بری فوج کیسربراہ امام علی صابروف فوجی مشقوں کی قیادت کر رہے ہیں۔مشقوں کامقصد دہشت گردوں اورعلیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائیوں کیلئیایک دوسرے کو تربیت دینا اور آپس میں تعاون کرنا ہے، یہ مشقیں چودہ جون تک جاری رہیں گی۔