تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ پر الطاف حسین کی مبارک باد

altaf hussain

altaf hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ مینارپاکستان لاہورمیں تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ پاکستان کے سیاسی ماحول میں خوشگوارہوا کا جھونکا ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب ہاس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
الطاف حسین نے تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ عام پر چیئرمین عمران خان ، تحریک انصاف کے تمام رہنماں اور کارکنوں کو دلی مبارکبادبھی پیش کی۔اس موقع پر ایم کیوایم لاہور زون کے ذمہ دارن اور کارکنان نے الطاف حسین سے درخواست کی کہ لاہور میں ایم کیوایم کے تحت جلسہ عام منعقد کیا جائے جس پر الطاف حسین نے انہیں یقین دلایا کہ لاہور میں جلسہ عام کی تجویز پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈسکس کرکے جلسہ عام کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔