تحریک منہاج القرآن گجرات کی ایگزیکٹو کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر مظہر حسین قادری منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن گجرات کی ایگزیکٹو کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر مظہر حسین قادری منعقد ہوا ، جس میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور کہا گیا کہ ہم اپنے قائد محترم کا استقبال بھرپور انداز میں کرینگے اور سٹی گجرات سے 200بسوں کا قافلہ 23دسمبر کو روانہ ہو گا ، اجلاس میں ڈاکٹر صفدر اقبال ، ڈاکٹر ثقلین ، ساجد محمود قادری ، شاہد اقبال میر ، مرزا ناصر عزیز مغل ، مظہر اقبال نقشبندی ، مرزا خالد مغل ، خالد محمود انصاری ، چوہدری عنصر علی ، چوہدری سمیع اللہ ، چوہدری غلام سرور ، قیصر محمود چوہان ، محمد یوسف جنجوعہ ، مہر یوسف یعفور ، محمد نوید قادری ، چوہدری عنایت وڑائچ ، چوہدری محمد جاویدوڑائچ ، محمد زمان مغل اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔